مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس کے چھاپے کے دوران متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ۔
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس کے چھاپے کے دوران متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ۔مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس نے پرانے شہر کے باب حطہ کے علاقے میں محمد الہاشم نامی نوجوان کو اپنے گھر سے گرفتارکرلیا۔صبح سویرے پولیس نے بھی العیسویہ پر حملہ کیا جس کے بعد مقامی نوجوانوں سے جھڑپوں کے بعد 3 نوجوانوں کو گھروں سے گرفتار کرلیا جسمیں ایک بچہ بھی شامل ہے جس کی شناخت رضا عبید کے نام سے ہوئی ہے۔ اسر ائیلی پولیس نے مشرقی مقبوضہ بیت المقدس کے الطور قصبے پر بھی حملہ کیا ، جہاں ان پر آتش بازی کی گئی اور آگ لگانے والے بم پھینکے گئے ۔اریحا میں ، عقب جبر پناہ گزین کیمپ میں قابض صہیونی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران متعدد نوجوانوں کو آنسو گیس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے مہاجر کیمپ میں جھڑپوں کے دوران آنسو گیس کا شدید استعمال کیا اور براہ راست گولیاں برسادیں۔ بیت لحم میں ، عاید پناہ گزین کیمپ میں قابض صہیونی فوجیوں اور مقامی نوجوانوں کے مابین بھی اسی طرح کی جھڑپیں ہوئیں۔