پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 12 مریض انتقال کر گئے
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 12 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کورواناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد 6ہزار535 ہوگئی ۔ملک بھر میں کوروناوائرس کے499مریضوںکی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے 624 نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد3لاکھ 16ہزار351 ہوگئی ہے۔پاکستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد3 لاکھ ایک ہزار228 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24گھنٹوںکے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے 672مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے جبکہ اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 8,528رہ گئی ہے۔ ملک میںکوروناوائرس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی شرح 95.2فیصد جبکہ کوروناوائرس کے باعث انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح 2.1فیصد ہے۔ صوبہ سندھ کوروناوائرس کے کل مریضوں، صحتیاب ہونے والے مریضوں ، انتقال کرنے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسر ے نمبر پر ہے۔ صوبہ سندھ کے بعد صوبہ پنجاب میں بھی کوروناوائرس کے رپوٹ ہونے والے کل کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 16 ہزار936ہو گئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ148، سندھ میں ایک لاکھ 38 ہزار 891، خیبرپختونخوا میں38 ہزار141، بلوچستان میں 15 ہزار439، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 884 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 912 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث صوبہ سندھ میں اب تک 2,531اموات ہو چکی ہیں، صوبہ پنجاب میں 2 ہزار 245 جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 263، اسلام آباد میں 184، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں 89 اور آزاد کشمیر میں 77 ہو گئی ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے 27,614ٹیسٹ کئے گئے جبکہ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 37لاکھ30ہزار 221ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔