کلرکہارموٹروے پر ٹریفک حادثہ ، 2 افراد جاں بحق
کلرکہار کے قریب موٹروے پر ٹریلر بس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 2افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کلر کہار موٹروے پر فیصل آباد سے راولپنڈی جانے والے ٹریلر کو کلرکہار سروس ایریا کے قریب حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹریلر بریک فیل ہوجانے کے باعث آگے جانے والی بس سے ٹکرا گیا ، تصادم اتنا شدید تھا کہ ٹریلر کے دو ٹکڑے ہو گئے ۔ ٹریلر میں موجود دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق سرگودھا سے تھا، دونوں کی میتوں کو ٹراما سنٹر کلرکہار منتقل کر دیا گیا ہے ۔