وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور دوطرفہ و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بدھ کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب میولوت چاوش اولو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ،دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،دونوں رہنمائوں نے علاقائی اور دوطرفہ امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ،میولوت چاوش اولو نے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا ۔اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل سمیت خطے میں استحکام کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا جبکہ ترک صدر نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائی۔