وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس۔ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا پنجاب میں لائیوسٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کے شعبہ میں بہت زیادہ پوٹینشل ہے لائیوسٹاک شعبے کی پائیدار ترقی سے فارمرز معاشی لحاظ سے مضبوط ہوں گے۔ لائیوسٹاک سیکٹر میں ریسرچ اور ڈویلپمنٹ پر بہت توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ لائیوسٹاک ملکی معیشت کی ترقی کیلئے انجن کا کردار ادا کرتا ہے۔ دودھ اور گوشت کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے جدید تکنیک اپنانا ہوگی۔ پنجاب میں لائیوسٹاک فارمرز کو جدید سائنٹیفک طریقہ کار سے روشناس کرایا جائے گا۔ وزیر اعلی عثمان بزدار کی لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ شعبہ کے فروغ کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت خصوصی کمیٹی 10 روز میں مستقبل کا روڈ میپ پیش کرے گی- نجی ماہرین نے لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے شعبے کے فروغ کے لئے تجاویز پیش کیں صوبائی وزراء سردار حسنین بہادر دریشک، حسین جہانیاں گردیزی،چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ سیکرٹریز،ایگروبیسڈانڈسٹریز و زرعی شعبہ کے ما ہرین اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت