سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کی آخری رسومات ادا کردی گئیں
سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔ سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کی آخری رسومات میں کورونا کے باعث اہلیہ اور بیٹیوں سمیت صرف 10 افراد نے شرکت کی۔ڈین جونز کو ان کے پسندیدہ اسٹیڈیم ایم سی جی میں لیپ آف آنر دیا گیا، گاڑی پر پھولوں سے جونز کا آسٹریلین ٹیسٹ کیپ نمبر 324 لکھا گیا تھا۔ ڈین جونز کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ کورونا پابندیاں ختم ہونے کے بعد ڈین جونز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک عوامی تقریب رکھی جائے گی۔