ہمارے اپنوں اور جوانوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمارے اپنوں اور جوانوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ امن و استحکام کے حصول تک دہشتگردی کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ شہید کرنل مجیب الرحمان کے اہلخانہ سے ملاقات کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کرنل مجیب الرحمان کاند کے قریب خفیہ معلومات پر سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں شہید ہوئے تھے۔ آرمی چیف نے