آرمی چیف کا فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ، یادگار شہدا پرحاضری
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا .پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف نے سالانہ کمانڈنگ آفیسرز کانفرنس کے موقع پر فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا. آرمی چیف کے رجمنٹل سینٹر پہنچنے پر کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل عامرعباسی نے استقبال کیا،.انسپکٹر جنرل( آئی جی) آرمز لیفٹیننٹ جنرل ماجد، کمانڈنٹ ایف ایف رجمنٹل سینٹر استقبال کرنیوالوں میں شامل تھے۔ دورے کے موقع پر آرمی چیف نے یادگار شہداپرحاضری دی اور کانفرنس کے شرکا سے خطاب کیا۔اس موقع پر انہوں نے رجمنٹ کے پیشہ ورانہ صلاحتیوں ،شاندار آپریشنل کارکردگی اور جنگی صلاحتیوں کی تعریف کی۔