فرانس میں پادریوں کی 2 لاکھ 16 ہزار بچوں سے جنسی زیادتی
پیرس : فرانس میں کیتھولک چرچ کے پادریوں نے سنہ 1950 سے اب تک تقریباً دو لاکھ سولہ ہزار بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے۔ زیادتی کا شکار ہونے والوں میں زیادہ تر لڑکے ہیں۔فرانس میں جاری تازہ رپورٹ کے مطابق بچوں سے زیادتی کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ جنسی زیادتی کرنے والے پادریوں کی تعداد دو ہزار نو سو سے تین ہزار دو سو تک ہے اور چرچ نے متاثرہ بچوں کے معاملے کو ظالمانہ طریقے سے نظر انداز کیا۔'
ویٹیکن کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ فرانسس کو اس انکوائری سے حاصل ہونے والی معلومات پر انتہائی دکھ ہے۔ زیادتی کا شکار ہونے والے ایک شخص کا کہنا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ چرچ کو اپنے اعمال کا دوبارہ جائزہ لینا چاہیے۔ چند روز قبل فرانس کے پادریوں سے ملاقات کے بعد پوپ کو اس رپورٹ کے بارے میں معلوم ہوا۔