بلاول بھٹو کا ہرنائی میں زلزلے سے جانی نقصان پر اظہار افسوس
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں آنے والے زلزلے کے باعث اموات پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔ انہوں نے ہرنائی کے زلزلے کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ وفاقی اور بلوچستان حکومتیں زلزلے کے زخمیوں کی صحت کے لیے ٹھوس اقدامات کریں، وفاقی اور بلوچستان حکومتیں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو معاوضہ ادا کریں۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے ہدایت کی ہے کہ پیپلز پارٹی بلوچستان کی قیادت زلزلہ متاثرین کی مدد کرے۔