ضلع ہرنائی میں زلزلے سے ہونے و الے جانی و مالی نقصان پرعمران خان کااظہار افسوس
بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں زلزلے سے ہونے و الے جانی و مالی نقصان پر وزیر اعظم عمران خان سمیت سیاسی شخصیات نے اظہار افسوس کیا ہے ۔وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میں نے ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کی فوری امداد کی ہدایت کر دی ہے جبکہ زلزلے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔
میں نے ہرنائی بلوچستان کےزلزلہ متاثرین کی ہنگامی امداد کیساتھ انہیں آفت کےاثرات سےنجات دلوانےاور انکےنقصانات کےبروقت ازالےکیلئےفوری تخمینہ لگانےکےاحکامات صادرکردیے ہیں۔میری تمام تر دعائیں اور ہمدردیاں آفت کی زد میں آکراپنے پیاروں سےمحروم ہوجانےوالےخاندانوں کیساتھ ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 7, 2021
انہوں نے کہا کہ زلزلے میں جانی نقصان پر لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔زلزلے سے نقصانات اور موجودہ صورتحال کی ابتدائی رپورٹ وزیر اعظم آفس کو موصول ہو گئی۔