فارن ایجنٹ کے مقاصد تو کچھ اور تھے جو پورے نہیں ہوئے: وفاقی وزیر مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر اطلاعت و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ابھی مزید ’ان فنشڈ ٹاسک‘ (مقاصد جو پورے نہیں ہوئے) ہیں کیونکہ فارن ایجنٹ کے مقاصد تو کچھ اور تھے، ملک کو چار ٹکڑوں میں تقسیم کرنا تھا وہ نہیں ہوا، ملک کو سری لنکا بنانا تھا وہ تو ہوا نہیں، کشمیر کا جو سودا کیا تھا وہ تو ابھی مکمل نہیں ہوا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ابھی تو اور ہیرے کی انگوٹھیاں لینی تھیں، ملکی معیشت کو مزید تباہ کرنا تھا ابھی تو وہ ان فنشڈ ٹاسک موجود تھا، اقتدار گیا تو ملک کے ساتھ دشمنی شروع ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ فتنہ اور ایک جھوٹا انسان جس کو یہ یقین ہے اور جس کی یہ چال ہے کہ جتنا جھوٹ بولو اتنا سچ لگے گا، جھوٹ بول بول کر اس نے ہمیں تھکا دیا لیکن وہ نہیں تھکا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سمجھ لیا ہے کہ جتنے لوگ میری بات سنتے ہیں، وہ بے وقوف ہیں، یہ کھیل کھیل کو لوگوں کو بے وقوف بناتا ہے، یہ چالیں چل کر لوگوں کو بے وقوف بناتا ہے یہ جھوٹا، منافق، فارن ایجنٹ شخص جس نے پورے ملک میں چار سال معیشت، روزگار، کشمیر اور خارجہ پالیسی کے ساتھ کھیلا، 2018 میں بھی آر ٹی ایس بیٹھا کر ہارس ٹریڈنگ کی گئی۔انہوں ںے کہا کہ ملک کا معاشرہ تباہ کردیا، اس نے پوری دنیا میں ملک کو رسوا کیا، آج جب اقتدار ختم ہوگیا تو اس وقت پوری 22 کروڑ عوام اور ایٹمی قوت والے ملک کو پوری دنیا میں وہ فتنہ، جھوٹا شخص اور چال باز کیا پیغام دے رہا ہے کہ پورا غلام ہے۔