7 ستمبر یوم فضائیہ ہمیں شاہینوں اور جانبازوں کی بے مثال قربانیوں اور کارناموں کو یاد کرنے کا دن

انیس سوپینسٹھ کی جنگ میں پاک فضائیہ کا کردار ناقابل تسخیر رہا، سات ستمبر یوم فضائیہ ہمیں شاہینوں اور جانبازوں کی بے مثال قربانیوں اور کارناموں کو یاد کرنے کا دن ہے۔ پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ کے جانبازوں نے جرات اور بہادری کی نئی مثالیں قائم کیں، جا تا دنیا ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، اس جنگ میں بہادر سپوتوں نے وطن عزیز کا دفاع کیا۔ جان باز پائلٹ اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم کا شمار بھی انہیں دلیر جان بازوں میں ہوتا ہے جنہوں نے ایک جھڑپ میں چند منٹ کے دوران دشمن ملک بھارت کے چار طیارے مار گرائے تھے۔جنگ میں پاک فضائیہ نے بھارتی ایئر فورس کے ایک سو چار طیارے تباہ کیے جب کہ پاکستان کو انیس طیاروں کا نقصان ہوا۔دشمن ملک بھارت لاہور میں ناشتہ کرنے کے عزائم لیکر میدان جنگ میں اترا،جسے پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ناکوں چنے چبوا دیئے۔پینسٹھ کی جنگ میں سیالکوٹ کے قریب چونڈہ کا مقام بھارتی افواج کیلئے ٹینکوں کا قبرستان بنا اور پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے۔
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف سہیل امان کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ہیں،پاک فضائیہ ملک کی حفاظت کیلئے دوسری فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
یوم فضائیہ کے موقع پر ایئر میوزم کراچی میں یادگار شہدا کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی،ایئر چیف مارشل سہیل امان نے یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ،تقریب سے خطاب میں سہیل امان کا کہنا تھا کہ سات ستمبر کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ میں خاص اہمیت رکھتا ہے ،پاک فضائیہ کے جوانوں نے دشمن کی فضائی قوت کو نیست و نابود کیا۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کا کردار اہمیت کا حامل ہے،دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے ۔پاک فضائیہ ۔ملکی حفاظت کیلئے دوسرے فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایئر چیف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ ہر محاظ پر دشمنوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ،جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ لیا جارہا ہے ۔آپریشن ضرب عضب کے باعث پاک سرزمین سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہوگا