پیپلز پارٹی سمیت اسٹیٹس کو پارٹیز کے ساتھ ہمارا اتحاد ممکن نہیں ہے:رہنما اسد عمر
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی ہرگز پیپلز پارٹی یا کسی بھی دوسری اسٹیٹس کو کی جماعت کے ساتھ الحاق نہیں کرے گی ۔اس سے متعلق فی الحال مرکزی قیادت کی مشاورت نہیں ہوئی لیکن ایسا ممکن نہیں کہ ہم پیپلز پارٹی جیسی جماعت کے ساتھ مل جائیں-چار اکتوبر کو جلسے سے متعلق اسد عمر نے کہا کہ پی ٹی آئی پہلے بھی اپنا روز بازو دکھا چکی ہے۔ چار اکتوبر کو بھی اسلام آباد میں بھر پور عوامی طاقت کا مظاہرہ ہو گا اسد عمر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون یکے بعد دیگرے اپنی وکٹیں گرنے کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور الیکشن سے بھاگنے کے لیے اسٹے آرڈر کے پیچھے چھپ رہی ہے