مردوں کی دنیا میں بقاء کی جنگ لڑتی تین عورتوں کی کہانی دی کیپنگ روم کا ٹریلر ریلیز

آگسٹا اور لوسی جنوبی امریکہ سے تعلق رکھنے والی دو خواتین ہیں جنہیں سول وار کے زمانے میں اپنے گھرانے سے علیحدگی کا دکھ اٹھانا پڑا ہے ،،ان کے اہل خانہ جنگ کی نذر ہو چکے ہیں اور اب انہیں اپنی حفاظت خود کرنا ہے،میڈ ایک سیاہ فام خاتون ہے جو ان جیسے حالات کا شکار ہے ،،تین عورتیں ہتھیار اٹھا کر زندہ رہنے کی کوشش میں مصروف ہیں آگسٹا ،لوسی اور میڈ کے عورت ہونے کا فائدہ اٹھانا چا ہتے ہیں دو فوجی جنہیں یونین آرمی سے نکال دیا گیا ہے, تینوں عورتیں دو درندوں سے بچ گئیں ،،یا کہانی کا انجام کچھ اور ہے, جاننے کیلیے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا ،،جولیا ہارٹ کی تحریر اور رابرٹ ڈینیئل کی ہدایات سے سجی فلم دی کیپنگ روم اس ماہ کی پچیس تاریخ کو نمائش کیلیے پیش کی جا رہی ہے