خواتین کی تحریک پر مبنی برٹش ڈرامہ فلم سُفراگیٹ کا نیا ٹریلر جاری
فلم کی کہانی اٹھارہویں صدی کی تین برطانوی خواتین کے گرد گھومتی ہے، جو خواتین کو حقوق دلانے کیلئے ایک تحریک کا آغاز کرتی ہیں،، جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے ملک میں پھیل جاتی ہے
سارہ گیورون Sarah Gavron کی ہدایتکاری میں تیار ہونے والی اس فلم کے کچھ مناظر برطانوی پارلیمنٹ کے اندر بھی عکسبند کیے ہیں، جو کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی فلم کا حصہ بنے ہیں
فلم کی مرکزی کاسٹ میریل سٹریپMeryl Streep ، ہیلینا بونہمHelena Bonham اور کارے مْلیگنCarey Mulligan پر مشتمل ہے، جو تیس اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔