پنجاب میں ڈینگی بخار نے پھر سے خطرے کی گھنٹی بجا دی

راولپنڈی شہراور گردونواح میں ڈینگی کے لاروا مسلسل پھیل رہا ہے۔ ڈینگی سے بچاؤ کیلئےسال بھرورکشاپس اورسیمنارپرتوبہت زور دیا گیا لیکن عملی اقدامات کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔ جس کے باعث ڈینگی مچھرکے شکارمریضوں میں اضافہ ہوتاجارہا ہے ۔وزیرمملکت برائےصحت سائرہ افضل تارڑ کاکہنا ہے کہ صوبوں کو ڈینگی پر بروقت قابو پانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ رواں سال جولائی سے ستمبر تک اڑتیس مقامات سے ڈینگی کا لاروا برآمد ہوا، جس کے بعدمحکمہ لوکل گورنمنٹ راولپنڈی نے خانہ پوری کے لئے ڈینگی سرولنس کے لئے کنٹرول روم قائم کردیا ہے ۔پولی کلینک ہسپتال کے ایگزیکٹوڈائریکٹرڈاکٹرزاہد کا کہنا ہے کہ حکومت ڈینگی کی بریڈنگ کے عمل پر بروقت قابوپائے۔ راولپنڈی سے ڈینگی مچھرکاخاتمہ تب ہی ممکن ہے جب محکمہ صحت کے افسران دفاترمیں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جاکر عملی طور پر کام کریں گے