الیکشن ٹربیونل کے NA-122 انتخابی دھاندلی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا: سردار ایاز صادق

سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ انتخابات میں دھاندلی ثابت نہیں ہوئی۔ عمران خان نے ثبوت کے بغیردھاندلی کے الزامات عائد کئے۔ عمران خان کیجانب سے دھاندلی کا ایک بھی ٹھوس ثبوت نہیں پیش کیا گیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ لوکل کمیشن کے روبرو ووٹوں کی تصدیق کے دوران سردار ایاز صادق کے ووٹ مزید بڑھ گئےتھے۔ نادرا کی فرانزک رپورٹ ریکارڈ پر موجود ہے جس میں انتخابی دھاندلی ثابت نہیں ہوئی۔ ایسے ووٹ جن کی تصدیق نہیں ہوئی وہ سردارایاز صادق کو ہی نہیں بلکہ دیگر امیدواروں کو بھی ڈالے گئے۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ الیکشن ٹربیونل نے این اے ایک سو بائیس میں بلاجواز دوبارہ انتخابات کے احکامات صادر کئے ہیں لہذاعدالت الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔