جعلی بینک اکاونٹ کیس، سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی
سپریم کورٹ نے جعلی اکاونٹ کیس میں تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، فیصلے کے مطابق ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے احسان صادق جے آئی ٹی کے سربراہ ہونگے۔ ممبران میں ٹیکس کمشنر عمران لطیف ، سٹیٹ بینک سے ماجد حسین ، نیب سے نعمان اسلم ، ایس ای سی پی سے محمد افضل ، آئی ایس آئی سے برگیڈیئر شاہد پرویز شامل ہیں، فیصلے کے مطابق جے آئی ٹی معاملے کی گہرائی میں تحقیقات کرے گی، ملکی تمام ادارے جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون کریں گے، جے آئی ٹی اپنی تحقیقات کی پندرہ روزہ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی، جے آئی ٹی ضرورت کے تحت کسی بھی ادارے سے ماہر کی خدمات حاصل کرسکتی ہے۔ جے آئی ٹی کسی بھی قسم کی پریس ریلیز تحقیقات کے دوران میڈیا کو جاری نہیں کرے گی، ممبران کو رینجرز کی سکیورٹی فراہم کرنے اور جے آئی ٹی کی تحقیقات وقتی طور پر اسلام آباد منتقل کرنے کی استدعا مسترد کردی گئی، تحقیقات میں رکاوٹ مشکل یا دباؤ کی صورت میں تحقیقات منتقل کرنے کی استدعا کا دوبارہ جائزہ لیا جاسکتا ہے، کیس کی آئندہ سماعت 24ستمبر کو ہوگی، جے آئی ٹی تشکیل کی استدعا ڈی جی ایف آئی اے نے کی تھی۔