واشنگٹن:یوم دفاع وشہداپاکستان کےموقع پر پاکستانی سفارت خانےمیں تقریب
واشنگٹن میں واقع پاکستانی سفارت خانے میں یوم دفاع و شہداء کے حوالے سے منعقد کی گئی تقریب کے دوران رینڈل شرائیور کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک-امریکا فوجی تعلقات ہمیشہ بنیادی اہمیت کے حامل رہے ہیں اور پاکستانی افواج کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔رینڈل شرائیور کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ کا دورہ پاکستان بہتر رہا اور دونوں ممالک کے درمیان بہت خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ مائیک پومپیو اور ڈنفورڈ کے دورہ پاکستان کے بعد بہتر تعلقات کے لیے پُر امید ہیں۔