پاک چین دوستی مشترکہ اصولوں اور مختلف شعبوں میں تعاون پر مبنی ہے، فواد چوہدری

Sep 07, 2018 | 07:09

اطلاعات و نشریات کے وزیر فواد چوہدری نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں چین کے سفیر یاؤ جنگ سے ملاقات میں ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی مشترکہ اصولوں اور مختلف شعبوں میں تعاون پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ہمارے تعلقات نے زمانے کے نشیب و فراز کا سامنا کیا ہے۔

انہوں نے چینی سفیر کو یقین دلایا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت دونوں ممالک کو مزید قریب لانے کیلئے تعاون میں مزید اضافے کی غرض سے اس جذبے کو مستحکم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔

مزیدخبریں