سی پیک کے تحت متوقع سرمایہ کاری کاسارا دارومدار گوادر کی ترقی پر ہے کیونکہ اس ساحلی شہر کو اقتصادی راہداری میں مرکزی حیثیت حاصل ہے۔

Sep 07, 2018 | 08:41

وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ گوادر کو تجارتی مرکز بنانے کیلئے ایک محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا اور یہاں سیکیورٹی کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔وفاقی وزیر نےگوادر شہر کی پانی و بجلی کی تمام ضروریات کو مدنظر رکھ کر فوری اقدامات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں شہری و صنعتی ترقی کیلئے بجلی و پانی جیسی بنیادی ضروریات کی فراہمی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے۔گوادر سٹی ماسٹر پلان کے حوالے سے منعقدہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ ہمیں ان مراعات کا تفصیلی جائزہ لینا چاہئے جس کی فراہمی سے گوادر کو اس خطے کے دیگر بندرگاہوں پر فوقیت حاصل ہوجائے۔


مزیدخبریں