یوم فضائیہ کے موقع پر شہید راشد منہاس کی قبر پر تقریب

Sep 07, 2018 | 08:50

پاک فضائیہ کی جانب سے یوم فضائیہ کے دن کی مناسبت سے نشان حیدر پانے والے فلائٹ افسر راشد منہاس کی قبر پر سلامی پیش کی، شہید راشد منہاس کی قبر پر ایئر چیف مارشل مسرور ایئر بیس کے دستے اور راشد منہاس کے بھائی انجم منہاس کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور شہید کے بلندی درجات اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی، اس موقع پرایئر وائس مارشل چودھری احسان رفیق کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ اب بھی ملک کے دشمن کو ہر محاز پر شکست دینے کیلیے پوری طرح سے تیار ہے، شہید راشد منہاس نے ملک کی خاطر جواں مردی سے اپنی جان کا نزرانہ پیش کیا جس پرانہیں پاکستان کے سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

مزیدخبریں