امریکہ ایرانی تیل کے خریداروں کو استثنیٰ دینے کیلئے تیار ہوگیا

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق واشنگٹن بھارت جیسے ایرانی تیل کے خریدار ملکوں کو ایران سے تجارت کرنے پر لگائی جانے والی اقتصادی پابندیوں سے استثنیٰ دینے پرغورکرنے کیلئےتیار ہے لیکن ایسے ملکوں کو بتدریج ایران سے تجارت بند کرنا ہو گی، یہ بات امریکی وزیر خارجہ نے نئی دہلی میں بھارتی وزیر خارجہ کیساتھ مذاکرات کے بعد کی،،، پومپیو نے کہا کہ ایرانی تیل کے خریداروں کو ایران سے تجارتی تعلقات ختم کرنے میں کچھ وقت درکار ہے، جہاں ضروری ہے وہاں ہم استثنیٰ دینے کے لیے تیار ہیں لیکن ہم توقع کرتے ہیں کہ ہر ملک ایرانی تیل کی خریداری کو تبدریح صفر کر دے گا یا پھر اقتصادی پابندی کا سامنا کرے گا،،،پومپیو نے کہا کہ اس بارے میں وہ پرعزم ہیں اور پوری طرح اپنے فیصلے پرعمل کرنے کے لیے تیار ہیں،،، ٹرمپ کی طرف سے تمام تردباؤ کے باوجود بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ انکے لیے ایران سے تیل کی خریداری کو بند کرنا ممکن نہیں۔۔۔