عاطف میاں نے اقتصادی مشاورتی کونسل سے مستعفیٰ ہونے پر رضامندی ظاہر کردی

Sep 07, 2018 | 09:32

حکومت کی جانب سے عاطف میاں کواقتصادی مشاورتی کونسل کا مشیربنانے پراپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پرشدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، حکومت نے عاطف میاں کی تقرری پر کئی وضاحتیں پیشی کیں،،، تاہم بیانات اورتحفظات کا سلسلہ نہ تھما، وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ عمران خان کی آئیڈیل ریاست مدینہ ہے۔ وزیراعظم اور انکی کابینہ کے اراکین عاشق رسول صلی الله عليه وسلم ہیں۔ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، فواد چودھری کا کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکوں پرجو کامیابی حاصل کی وہ اسی نسبت کا اظہار ہے، حکومت نے عاطف میاں کی اقتصادی مشاورتی کمیٹی سے نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ کیا ،اگرایک نامزدگی سے مختلف تاثرپیدا ہوتا ہے تویہ مناسب نہیں ، حکومت تمام معاشرتی طبقات اورعلماء کوساتھ لے کرہی آگے بڑھنا چاہتی ہے ، ٹوئیٹرپرسینیٹرفیصل جاوید نے کہاکہ عاطف میاں کو اکنامک ایڈوائزری کونسل سے الگ ہونے کا کہا گیا تھا اورانہوں نے کونسل کی رکنیت سے مستعفی ہونے پررضا مندی ظاہرکردی تھی

 

 

مزیدخبریں