غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، امریکی شہرسنسناٹی کے بینک میں مشتبہ شخص کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک اورپانچ زخمی ہوگئے،،، پولیس کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والا مارا گیا،پولیس چیف کے مطابق فائرنگ کا واقعہ امریکی ریاست اوہایو کے شہر سنسناٹی میں واقع ایک بینک میں پیش آیاجب ایک شخص نے بینک میں داخل ہو کر لوگوں پر فائرنگ شروع کر دی،،،پولیس نےمزید بتایا کہ واقعے کے فوری بعد پولیس اہلکاروں کی جوابی کارروائی کی جس میں فائرنگ کرنے والا شخص مارا گیا