امریکا اور بھارت کے درمیان اہم فوجی معاہدے پر دستخط ہوگئے
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع جیمس میٹس بھارت کے دورے پر موجود ہیں جہاں انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اور وزیر دفاع نرملا ستھارامان سے ملاقات کی،اس دوران دونوں ممالک کے درمیان فوجی اور سیاسی تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا،،،جیمس میٹس اور نرملا ستھارامان نے اہم فوجی معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت بھارت امریکی حساس دفاعی ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرسکے گا،،،اس موقع پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ سرحدی دہشتگردی روکنے کے لیے دونوں ممالک کا ایک نظریہ ہے،،،امریکا نے نیوکلیئرسپلائی گروپ میں بھارت کی شمولیت کیلئے کام کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے، مائیک پومپیو نے معاہدے پر دستخط کو "بڑا قدم" قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے امریکا بھارت کو جدید ہتھیار اور ڈرونز فراہم کرسکے گا