ملک کے مختلف شہروں میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری
ملک بھر میں موسم ملا جلا ہے، کہیں سورج کی تپش سے گرمی اور حبس کی شدت برقرار ہے تو کہیں بارش برسنے سے موسم خوشگوار ہے، آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا، تاہم گوجرانوالہ، لاہور،راولپنڈی اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ میگھا برسنے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، تاہم زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں چوالیس،نور پور تھل میں تینتالیس، بھکر اور دادو میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔