تبدیلی آنہیں رہی تبدیلی آگئی ہے
تبدیلی آنہیں رہی تبدیلی آگئی ہے،سندھ کے عوام کے لئے بڑی خوشخبری، گورنر ہاؤس سندھ کے دروازے عام عوام کیلئے کھل گئے، اب عوام پرسکون ماحول میں پارک کے اندر انجوائے کر سکیں گے، گورنر سندھ عمران اسمائیل نے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگایا تھا تبدیلی آچکی ہے گورنر ہاؤس میں عوام صحت مندانہ سہولیات سے فائدہ اٹھائیں،گورنر ہاؤس میں آئے شہریوں کا کہنا تھا کہ پارک میں بہتر سہولیات ملیں گی تو عوام ورزش اور مارننگ واک کے لئے ضرور آئے گی،عوام کا کہنا ہے کہ صحت مند ماحول پر امن معاشرے کی ضمانت ہے گورنر سندھ کے اس اقدام سے وی وی آئی پی کلچر کے خاتمہ مکمن ہوتا ہوا دیکھائی دے رہا ہے