لندن میں'' اسرائیل نسل پرست ہے'' کے بل بورڈز لگ گئے۔
لندن کے بس سٹاپس پر'' اسرائیل نسل پرست ہے ''کے بل بورڈز لگادیئے گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل مخالفین نے اپنا غصہ کچھ ایسے نکالا کہ مختلف بس سٹاپس پر اسرائیل کے خلاف بڑے بڑے بل بورڈز آویزاں کردیئے گئے جن پر لکھا ہوا ہے کہ اسرائیل نسل پرست ہے ، یہ پوسٹرز ایک مہم کے ذریعے لگائے گئے ۔ دوسری جانب لندن ٹرانسپورٹ انتظامیہ نے کہا کہ کارروائی سے لاعلم ہیں، جلد پوسٹرز ہٹادیئے جائیں گے۔