وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اسلام آباد مارگلہ اسٹیشن پر شجرکاری مہم کا آغاز کردی

Sep 07, 2018 | 12:48

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اسلام آباد مارگلہ اسٹیشن پر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایک لاکھ 84 ہزار پودے لگا چکے ہیں، ریلوے ہر ڈویژن آفسز میں چار چار نرسریاں کھول رہے ہیں، ریلوے کی بہتری کیلئے چین سے بھرپور تعاون حاصل کریں گے اور ٹرینوں میں وائی فائی سمیت ون ونڈو آپریشن بھی شروع کریں گےشیخ رشید احمد نے کہا سی پیک کی کامیابی میں ریلوے کا کلیدی کردار ہوگا، سی پیک سے لاکھوں لوگوں کا روزگار میسر ہوگا، وزیراعظم عمران خان کا ایجنڈا نوکرپشن ہے، اب ریلوے میں کرپشن بھول جائیں جو معاہدوں میں کک بیکس تھی وہ بھی نکالیں گےوفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کے سی پیک کے تحت ریلوے ٹریک کے دونوں اطراف پودے لگائیں گے،ریلوے کو عوام فرینڈلی اور سو دنوں میں بہتر ادارہ بنائیں گے

مزیدخبریں