گورنرہاؤس کے شکایتی سیل میں ایک دن خود بیٹھوں گا۔ عمران اسماعیل
گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس کے گیٹ نمبر4پر شکایتی سیل بنائیں گے، جہاں ایک دن خود بیٹھوں گا۔گورنر ہاؤس کے ایک مخصوص حصے کو عوام کے لیے کھول دیا گیا، اس موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل نے آنے والے افراد سے ملاقات کی اور ان میں گھل مل گئے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جلد کراچی آئیں گے،شہر میں جاری منصوبے جلد مکمل کیے جائیں گے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپیل کی کہ کراچی کی تعمیرو ترقی کے لیے تمام جماعتیں مل کر کام کریں۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اب نجی اسکولوں کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی، پرائیوٹ اسکول والوں کے پاس ایک آسان ایک مشکل راستہ ہے ،وہ جو چاہیں اختیار کریں