فرنس آئل کی قیمت میں کمی، بجلی سستی ہونے کے امکانات روشن

Sep 07, 2018 | 15:29

بجلی پیدا کرنے والے ایندھن کی قیمت میں کمی کے بعد عوام کے لئے بجلی سستی ہونے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ عوام کے لئے خوشخبری، بجلی کی قیمت میں کمی متوقع ہے، جس کی سب سے بڑی وجہ بجلی پیدا کرنے والے ایندھن یعنی فرنس آئل کی قیمت میں کمی ہوگئی ہے، درآمدی فرنس آئل کی قیمت فی ٹن 1365 روپے کم ہو گئی جو اب 80 ہزار 811 روپے فی ٹن ہے جبکہ مقامی فرنس آئل 1938 روپے سستا ہو کر 77 ہزار 296 روپے فی ٹن کا ہوچکا ہے۔بی این پی کے معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر فرنس آئل کی قیمت میں مزید کمی واقع ہوتی ہے تو بجلی سستی ہوگی جس سے صنعتوں کی پیداواری لاگت میں میں کمی آسکتی ہے۔

مزیدخبریں