چکوال میں تیل کا نیا ذخیرہ دریافت

Sep 07, 2018 | 15:52

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے پنجاب میں ڈسٹرکٹ چکوال میں تیل کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے جاری اعلامیہ کے مطابق کمپنی نے پنجاب کے ڈسٹرکٹ چکوال میں سے تیل کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا ہے۔ابتدائی نتائج کے مطابق ذخیرے سے یومیہ 313 بیرل تیل نکل رہا ہے، ماہرین کے مطابق تیل کے اس نئے ذخیرے کی دریافت سے طلب کو پورا کرنے میں کچھ مدد ملے گی اور خام تیل کی درآمدات میں کمی سے ملکی درآمدی بل میں بھی کچھ کمی ضرور آئے گی۔

مزیدخبریں