وزیراعظم عمران خان نے ملک میں نئے ڈیموں کی تعمیر کے لیے سمندر پار پاکستانیوں سے تعان کی اپیل کردی

Sep 07, 2018 | 21:41

اپنے قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے یورپ اور امریکا میں موجود پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ ڈیمز فنڈ کے لیےکم از کم ایک ہزار ڈالر بھیجیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیمز ملک کے لیے ناگزیر ہو گئے ہیں، ہمارے پاس فی کس 1000 کیوسک پانی رہ گیا ہے اور اگر اب بھی ڈیم نہ بنائے تو 2025 میں اناج اگانے کے لیے بھی پانی نہیں بچے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دبئی، سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں میں رہنے والے پاکستانی اپنی استطاعت کے مطابق ڈیمز کے لیے فنڈ دیں جب کہ یورپ اور امریکا میں بسنے والے پاکستانی کم از کم ایک ہزار ڈالر فنڈ میں دیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ 80 سے 90 لاکھ پاکستانی بیرون ملک رہتے ہیں، اگر سب ایک ہزار ڈالر بھیج دیں تو ہمارے پاس دو ڈیمز بنانے کے پیسے ہوجائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ ان کے دیے گئے پیسوں کی حفاظت کریں گے

مزیدخبریں