وزیراعظم عمران خان نے فاٹا اورپاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے لیے مشکلات کا جائزہ اورمعاونت کیلئے ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دے دی

Sep 07, 2018 | 22:07

وزیراعظم سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فاٹا اورپاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے کے لیے مشکلات کا جائزہ اورمعاونت کیلئے ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دے دی،،ٹاسک فورس کے کنوینروزیراعظم کے مشیربرائے اسٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب ہوں گے جبکہ دیگراراکین میں گورنراوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا،ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا،جی ایچ کیوکے ایم اوڈائریکٹوریٹ کے نمائندے،11کورپشاور کے نمائندے اورحبیب اللہ خان شامل ہیں۔ٹاسک فورس کے سیکرٹری بطورسیکرٹری سیفران فرائض سرانجام دیں گے

مزیدخبریں