پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے،ڈیم فنڈ کے اجرا پر چیف جسٹس کو داد دیتا ہوں ، وزیراعظم عمران خان

Sep 07, 2018 | 22:37

قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کو آبی ذخائر کے لیے فنڈز جمع کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے وہ کام کیا ہے جو کہ سیاسی رہنماؤں کا تھا۔ چیف جسٹس سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیموں کی تعمیر کے لیے چیف جسٹس اور وزیراعظم فنڈز کو ضم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے ڈیم فنڈ اکاؤنٹ میں ایک سو اسی کروڑ روپے اکٹھے ہوچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے، ملک کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، پاکستان کے پاس صرف 30 دن کےلیے پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے

مزیدخبریں