انڈونیشیا میں پولٹری بحران پر قابو پانے کے لئے ایک کروڑ انڈے تلف کرنے کا اعلان
انڈونیشیا میں گرتی قیمتوں سے تنگ پولٹری مالکان نے ایک کروڑ سے زیادہ انڈے تلف کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں پولٹری کی گرتی ہوئی قیمتوں کو مستحکم اور پولٹری سیکٹر کو بحران سے نکالنے کے لئے مالکان نے ایک کروڑ سے زیادہ انڈوں کو تلف کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ حکومت کی توجہ اس جانب مبزول کرئی جا سکے کہ گرتی قیمتوں سے پولٹری کی صنعت کو کس قدر نقصان پہنچ رہا ہے۔انڈونیشیا کے لائیو سٹاک اور اینیمل ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر جنرل کیتوت دیارمتا نے اے ایف پی کو بتایا کہ پولٹری کی گرتی قیمتوں کو سہارا دینے کا واحد راستہ یہ ہے کہ ہم ایک کروڑ انڈے تلف کریں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس سال چکن کی قیمت میں 30 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی ہے اور ایک کلو گرام چکن کی قیمت 2.10 ڈالر تک گر گئی ہے، جو کہ گذشتہ تین برس کی کم ترین قیمت ہے.