ایرانی تیل کی فروخت میں یومیہ ایک لاکھ 60 ہزار بیرل کمی
امریکا کی طرف سے ایرانی تیل کی عالمی منڈی میں خریدو فروخت پر پابندی کےعائد کیے جانے کے بعد ایرانی تیل کی برآمدات میں غیرمعمولی کمی آگئی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ایرانی تیل کی برآمدات میں یومیہ ایک لاکھ 60 ہزار بیرل کمی واقع ہوئی ہے۔ امریکا سے نشرہونےوالے فارسی ریڈیو'فردا' نے کیپلر کی طرف سے فراہم کردہ اعدادو شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ جولائی میں ایرانی تیل کی برآمدات یومیہ 3 لاکھ 65 ہزار تھیں اور اگست میں یہ برآمدات کم ہو کر ایک لاکھ 60 ہزار بیرل یومیہ تک آگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پچھلے سال اگست میں ایران نے ایک دن میں تقریبا بیس لاکھ بیرل برآمد کیا مگر بعد ازاں نومبرمیں امریکا نے ایرانی تیل پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ کیپلر کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران نے اگست میں ترکی کو یومیہ 22000 بیرل ، شام کو 33000 اور چین کو ایک لاکھ 5000 بیرل تیل برآمد کیا۔ مئی کے آغاز تک ، ایران ایک دن میں تقریبا 10 ملین بیرل تیل یومیہ برآمد کرتا تھا ، لیکن جب امریکا نے اپنی پابندیاں سخت کردیں اور تمام ممالک کے کے لئے دی گئی چھوٹ ختم کردی تو ایرانی تیل کی برآمدات میں آہستہ آہستہ کمی آنا شروع ہوگئی۔