سعودی عرب نے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ٹرانزٹ مسافروں کے لیے نئی خدمات کا آغاز کر دیا گیا۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ٹرانزٹ مسافروں کے لیے نئی خدمات کا آغاز کر دیا گیا۔نیشنل اور انٹرنیشنل مسافر اب اپنی منزل مقصود پر ہی سامان حاصل کر سکیں گے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایئر پورٹ پر گرائونڈ ہینڈلنگ کی جانب سے مسافروں کی سہولت کے لئے کمپنی کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے سفر کرنے والے مسافروں کو اب اپنا سامان وصول کرنے کے بعد انہیں اندرون ملک پرواز کے لیے دوسرے ٹرمینل پر لے جانا نہیں پڑے گا،نئی سہولت کے تحت مسافروں کو سامان بک کرنے کے بعد حتمی منزل پر وصول کر سکیں گے۔کمپنی کی انتظامیہ نے بتایا کہ فراہم کی جانے والی اس خدمت سے جہاں مسافروں کو سہولت ہو گی وہاں کسٹم اور ایئر پورٹ کے دیگر عملے کو بھی آسانی ہو گی۔