سندھ میں بارشوں کے دوران فصلوں کو نقصانات،سندھ حکومت نے تفصیلات جاری کردی۔
سندھ میں بارشوں کے دوران فصلوں کو نقصانات،سندھ حکومت نے تفصیلات جاری کردی۔وزیر زراعت سندھ محمد اسماعیل راہو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کپاس،چاول،گنا، مرچوں سمیت دیگر سبزیوں اور فروٹ کو نقصان پہنچا،43 ہزار871 ہیکٹر پر موجود فصلیں تباہ ہوئیں، کراچی میں 169 ہیکٹر پر سبزیوں اور کپاس کی فصل متاثر ہوئی۔محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ خیرپور میں کھجور کے 170 ہیکٹر پر فصل متاثر ہوئی ہے جبکہ شہید بینظیرآباد میں 2400 ہیکٹر پر کپاس اور گنے کی فصل کو نقصان ہوا۔اسی طرح سانگھڑ میں کپاس، سبزیوں کی 4200 ہیکٹر فصل کو نقصان پہنچا ہے ۔ وزیر زراعت سندھ نے کہا کہ ٹھٹھہ اور سجاول کے 2700 ہیکٹر پر چاول کی فصل کو نقصان ہوا، جامشورو میں 5200 ہیکٹر پر فصل کو نقصان پہنچ۔