ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، سینئر بھارتی سفارتکار کی دفترخارجہ طلبی
پاکستان نے بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر سینئر بھارتی سفارتکار کو دفترخارجہ طلب کرکے سخت احتجاج کیا۔ترجمان دفترخارجہ کے جاری بیان کے مطابق ایک سینئر بھارتی سفارتکار کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا اور 5 ستمبر کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی قابض فورسز کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی اور بے گناہ شہری کے زخمی ہونے کے واقعے پر پاکستان نے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا۔