ایوان صدراسلام آباد میں تقسیم اعزازات کی پُروقارتقریب
ایوان صدراسلام آباد میں تقسیم اعزازات کی ایک پُروقارتقریب منعقدہوئی جہا ں صدر ڈاکٹرعارف علوی نے ملک وقوم کے لئے شاندارخدمات کے اعتراف میں مسلح افواج کے افسروں اورفوجیوں کوفوجی اعزازات دیئے۔ ونگ کمانڈرمحمدنعمان علی خان کوپلوامہ واقعے کے بعدمادروطن کادفاع کرتے ہوئے دشمن کے جنگی طیارے کی طرف سے خلاف ورزی کرنے پراسے مارگرانے پرستارہ جرأت سے نوازا گیا۔ ونگ کمانڈرحسن محمودصدیقی کوگزشتہ سال فروری میں دشمن کے ایک اورجہازکومارگرانے پر تمغہ جرأت سے نوازاگیا۔ تینوں مسلح افواج کے افسروں اورشہداء کومجموعی طورپرایک ستارہ جرأت، تئیس ستارہ بسالت دوتمغہ جرأت اورچوالیس ہلال امتیازملٹری دیئے گئے۔