یوم فضائیہ پر تقریبات: راشد منہاس کی قبر پر چاق چوبند دستے کی سلامی
) ملک بھر یوم فضائیہ ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ کراچی میں شہید پائلٹ راشد منہاس کے مزار پر دعائیہ تقریب ہوئی، بھائی انجم منہاس نے پھول چڑھائے اور دعا کی۔ کراچی میں شہید راشد منہاس کے مراز پر دعائیہ تقریب ہوئی۔ شہید پائلٹ کے بھائی انجم منہاس نے پھول چڑھائے اور دعا کی، ائیر آفیسر کمانڈنگ سدرن ائیر کمانڈ عباس گھمن نے بھی قبر پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ اس موقع پر ایئر فورس کے دستوں نے شہید پائلٹ کو سلامی بھی پیش کی۔ ائیر آفیسر کمانڈنگ سدرن ائیر کمانڈ نے پیغام بھی پڑھ کر سنایا۔ انہوں نے کہا مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، ملکی تاریخ جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والی مثالوں سے بھری ہے، پاک فضائیہ نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ 6 ستمبر کے پہلے ہی دن پاک فضائیہ نے پٹھان کوٹ، آدم پور اور ہلواڑہ کے ہوائی اڈوں پر حملہ کیا اور 7 ستمبر کو شام پانچ بجے سے پہلے دشمن کے 53 طیارے تباہ کر دیے جس کی دہشت آج تک برقرار ہے