حکومت کو گھر بھیجنا اپوزیشن کی ذمہ داری ہے: شاہد خاقان عباسی
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آٹے، چینی کے دام آسمان پر ہیں، کسی کو فکر نہیں، حکومت کو گھر بھیجنا اپوزیشن کی ذمہ داری ہے، اے پی سی میں مشاورت سے لائحہ عمل طے ہوگا۔ لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 2 سال سے کسی حکومتی شخصیت کیخلاف انکوائری نہیں ہوئی، ہم نیب سے ڈرتے ہیں نہ گھبراتے ہیں، بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں، مجھ پر بھارتی کمپنی سے ڈیلنگ کا الزام عائد کیا گیا، وزیراعظم اور چیئرمین نیب ایک بھی الزام ثابت کر کے بتائیں۔ شاہد خاقان کا کہنا تھا ملک میں مہنگائی ہے، چینی کی قیمتیں کہاں سے کہاں پہنچ گئیں، پاکستان کے عوام مشکلات کا شکار ہیں، ملک پر تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت مسلط ہے، ہر 2 نمبرآدمی وزیر یا مشیر بنا ہوا ہے، کیا ایسے ملک چلتا ہے؟۔