کاروبار چلانے کیلئے تاجر آگے آئیں، ملکر کام کرنا ہوگا: مشیر خزانہ حفیظ شیخ
حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومتی اقتصادی پالیسیوں کے باعث معاشی صورتحال بہتر ہوئی، بیرونی سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول فراہم کرنا ترجیح ہے، کاروبار چلانے کیلئے تاجر آگے آئیں، معیشت کے استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت کا کام بہتر پالیسی بنانا اور عملدرآمد کرانا ہے، اپنے لوگوں پر سرمایہ کاری کرنیوالے ممالک نے ترقی کی، بزنس مین آگے آئیں اور سرمایہ کاری کریں، حکومت کی کوشش ہے قانون کی بالادستی اور کرپشن کا خاتمہ ہو، معاشی مشکلات کا سامنا ہے لیکن ہم نے پھر بھی آگے بڑھنا ہے۔ حفیظ شیخ کا کہنا تھا پاکستان اسٹاک مارکیٹ اس وقت ایشیا میں پہلے نمبر پر ہے، بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول حکومتی ترجیح ہے۔