پاک فضائیہ نے دشمن کی فضائی طاقت کو نیست و نابود کیا: وزیراعلیٰ عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آج کا دن تاریخ میں مثالی حیثیت رکھتا ہے، پاک فضائیہ نے دشمن کی فضائی طاقت کو نیست و نابود کیا۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے دفاع وطن کیلئے پاکستان ایئر فورس کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا 7 ستمبر کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ میں مثالی حیثیت رکھتا ہے، 7 ستمبر 1965ء کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا روشن باب ہے، شاہینوں نے جرأت، شجاعت اور بہادری کی عظیم داستانیں رقم کیں۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا پاک فصائیہ کے جانبازوں نے فضائی حدود کا دفاع کرتے ہوئے مکار دشمن کو شکست دی، پاک فضائیہ نے دشمن کی فضائی طاقت کو نیست و نابود کیا۔