جاپان، سمندری طوفان ہائی شین کا خطرہ، 16 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد کو انخلا کا حکم
جاپان کے جنوب مغربی چھ علاقوں میں سمندری طوفان ہائی شین کے خطرے کے باعث16 لاکھ سے زیادہ افراد کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپانی حکام نے سمندری طوفان ہائی شین کے خطرہ کے پیش نذر ساگا ، کا کوہوکو قصبہ،ناگاساکی ، ساسیبو ، کماموتو ، کما گاوں اور تسوناگی ، اوئتا کا ہِتا ، میازاکی ،کا ہیوگا ، مِساتو، کادوگاوا ، کاگوشیما ، تارومِیزو ، کانویا ، ، نِشی نو اوموتے ، ماکورازاکی ، ا کونے ،ساتسوما سیندائی ، سوو ، مِنامی اوسومی اور کِنکو کے علاقہ مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ، حکام کا کہنا ہے کہ عوام کھانے پینے کیا اشیا، ضروری سامان،کورونا وائرس سے بچاﺅ کے کئے ماسک، ہینڈ واش سینیٹائزر اور ادویات اپنے ہمراہ رکھیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ علاقوں سے 56 لاکھ افراد کی منتقلی متوقع ہے۔