وفاقی وزارت تعلیم کا یونیورسٹیز 15 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ
بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں یونیورسٹیز 15 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے بین الصوبائی وزرا تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے بھی وزرا تعلیم شریک ہوئے۔ اجلاس میں وفاقی وزارت تعلیم نے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق تجاویز پیش کیں۔ مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق تجاویز پر مشاورت کی گئی۔ پہلے مرحلے میں 15 ستمبر سے نویں سے اوپر کی کلاسز جبکہ 23 ستمبر سے چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کے بچوں کو بلانے کی تجویز دی گئی ہے۔ آخری مرحلے میں 30 ستمبر سے پانچویں تک کی کلاسز کو کھولنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔