ترک صدر ایردوان کی لیبیائی وزیر اعظم سےطویل ملاقات
ترکی میں صدر ایردوان کی لیبیائی وزیر اعظم سے ملاقات،استنبول میں ہونے والی یہ ملاقات 2 گھنٹے 35 منٹ تک جاری رہی۔محکمہ اطلاعات نے اس حوالے سے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ اس ملاقات میں لیبیا کی تازہ صورتحال، دو طرفہ تعلقات اور علاقائی معاملات پر غور کیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق دونوں سربراہان نے لیبیائی عوام کے امن، سلامتی اور خوشحالی میں خدمات فراہم کرنے والے اور دو طرفہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کا عندیہ دیا ہے۔ جناب ایردوان نے اس موقع پر کہا ہے کہ ترکی اقوام متحدہ کی جانب سے تسلیم شدہ لیبیائی حکومت کے ساتھ تعاون کو جاری رکھے گا۔ ترکی کی اولیت اس ملک کی زمینی سالمیت کا تحفظ اور استحکام کا قیام ہے۔لیبیا میں امن کے ہمسایہ اور یورپ سمیت تمام تر علاقوں کے لیے فائدہ مند ہونے پر زور دینے والے جناب ایردوان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو اس معاملے میں اصولی موقف کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔